صدر رجب طیب ایردوان کی بڑے پیمانے پر سفارتی ٹریفک کا سلسلہ جاری ہے۔
صدرایردوان دارالحکومت انقرہ میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کو شرفِ ملاقات بخشیں گے۔
صدر ایردوان ، صدارتی کمپلیکس میں عراقی وزیر اعظم السوڈانی سے ملاقات کے بعد دونوں رہنما وں کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات منعقد ہوں گے۔
مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، عراق کی تعمیر نو، تجارت اور توانائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مذاکرات میں موجودہ علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد صدرایردوان اور عراقی وزیر اعظم السودانی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
