English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے

القمر

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے  پنجاب اسمبلی کے  30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سےانکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آراء کی روشنی میں بروقت اور پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو جاری کیا گیا انتخابی شیڈول واپس لیتے ہوئے انتخابات کے لیے اب 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے