English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا اور امریکہ کی فوجی مشقوں میں اصلی اسلحے کا استعمال

القمر

جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریبی علاقے میں فوجی مشقوں کے دوران اصلی  اسلحے کا استعمال کیا ۔

 یان ہوپ خبر کےمطابق، جنوبی و شمالی کوریا کی سرحد کے قریب بفر زون سے 30 کلومیٹر  کے فاصلے پر  مشقوں میں بکتر بند گاڑیوں اور 800 فوجیوں نے حصہ لیا ۔

 جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان منعقدہ مشترکہ فوجی مشقوں میں  دونوں ملکوں کی فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع مل  رہا ہے۔

 جنوبی کوریائی فوج  کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا سے در پیش ممکنہ خطرات  کے خلاف اتحادی ممالک کے ہمراہ  جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔

 جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان 14 مارچ سے آزادی ڈھال نامی مشقوں کا آغاز ہوا تھا۔

 شمالی کوریا  نے ان مشقوں کے جواب میں اس ماہ کے دوران 6 میزائل تجربے کیے ہیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے