ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مینار پاکستان پر جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع

 لاہور: لاہور پولیس نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسہ سے قبل ہی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جبکہ رہنما پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد کارکنوں کی گرفتاری کا عمل شروع ہے۔ 

 

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذمہ داران نے بتایا کہ پولیس نے چیئیرمین پی ٹی آئی برائے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی اور داتا گنج بخش ٹاون سے جلسے کے منتظم ملک قیصر کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزیدپڑھیں: پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کے مطابق ملک قیصر داتا گنج بخش کی یونین کونسل 62 کے صدر ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے میاں ندیم کو حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔

آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کر کیا گیا، فواد چوہدری

مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کر کیا گیا ہے، اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔

انہوں نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر (آپ) سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اب تک 750 کے لگ بھگ (پی ٹی آئی کے) لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، سوچا تھا رمضان سلامتی کا مہینہ ہے شیطان بند ہوں گے لیکن ان شیطانوں کو یہ بھی احساس نہیں کہ غریب لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا ہے ان کا گھر اور خاندان جس اذیت میں ہوں گے خصوصاً جب واحد کمانے والا جیل ہو گا؟

 اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد نے لاہور سے اغوا کیا، فرخ حبیب 

اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے اظہر مشوانی کی حراست سے متعلق بتایا کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد نے لاہور سے ’اغوا‘ کیا۔

انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتے، ان نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی آزاد سوچ کو غلام نہیں بنا سکتے۔

عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، نوٹی فکیشن 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت ملی تھی۔

22 مارچ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی تھی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اجازت کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

جس کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی اور تمام متعلقہ علاقے میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی، عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں