ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہِ رمضان کی مناسبت سے گٹرس کا پیغام: آئیے زیادہ عادل دنیا تعمیر کریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے آئیے ماہِ رمضان کے فیوض و برکات سے مستفید ہو کر ہر ایک کے لئے زیادہ عادل اور زیادہ مساوات والی دنیا تعمیر کریں۔

جاری کردہ ویڈیو پیغام میں گٹرس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ صیام کی دِلی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ یہ مہینہ تفّکر اور ادراک کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس مہینے میں بردباری اور صلہ رحمی کے جذبات کے پوری  انسانیت کو باہم متحد کر دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کا مشن بھی ڈائیلاگ، اتحاد اور امن و امان  کو فروغ دینا ہے۔

گٹرس نے کہا ہے ان مشکل دنوں  میں ہم پورے  قلب و ذہن کے ساتھ جھڑپوں کی زد میں آئے علاقوں کے انسانوں، گھر سے بے گھر ہونے والوں اور مصائب و آلام جھیلنے والوں کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں