English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

القمر

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے دو الگ الگ کارروائیوں میں جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل لاہورنے خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم آفاق سرور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کررہا تھا۔

ملزم آفاق سرور کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کرلی گئیں اورمتعلقہ سوشل میڈیا اکائونٹ کا  بھی پتا چلالیا گیا۔

ملزم کو لاہورسے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثنا ایف آئی اے ملتان زون کی چھاپہ مار ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل بہاولپورعدنان لوہانی کی زیرنگرانی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم  کو گرفتار کرلیا۔

ملزم زوہیب افضل نے 2020 میں برطانیہ میں ملازمت  کا جھانسا دے کر شہری سے 18 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

ملزم گرفتاری کے ڈرسے روپوش ہوگیا تھا جسے بہاولپورسے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم زوہیب افضل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے