English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں زلزلے سے 82 افراد زخمی

القمر

ایران کے مغربی  آذربائیجان صوبے  سے منسلک حوئے شہر مین رونما ہونے والے زلزلے سے 82 افراد زخمی ہو گئے۔

مغربی آذربائیجان کے دفترِ  گورنر  کرائسز مینجمنٹ کے جنرل منیجر امیر عباس جعفری نے پریس کو  اپنے بیان میں کہا ہے کہ خوئے شہر میں 5.6 شدت کے زلزلے سے خوئے اور سیلماس شہروں میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ خوئے اور سلماس شہرو ں میں 82 افراد کے زکمی ہونے کا موجب بنا۔

آج صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکے ترکیہ  کے شہر حقاری اور وان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک سرحدوں  کے قریب واقع خوائے کا شہر 28 جنوری کو 5.8 کی شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا۔ زلزلے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 1167 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے