English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں فی خاندان کو بیک وقت 20کلو مفت آٹا مل سکے گا، نگران وزیر اعلی

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں فی خاندان کوایک وقت میں 20کلو مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس میں  پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور  مفت آٹا رجسٹریشن کے عمل  کو آسان بنانے کی تجاویز کو زیر بحث لایا گیا ۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔

اجلا س میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں جو کہ خوش آئیند بات ہے اس پر کابینہ نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشیائےضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے