ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے بارے میں امریکہ کی انسانی حقوق پر رپورٹ بے بنیاد ہے، ترکیہ

ترکیہ نے ریاستہائے متحدہ امریکہ  کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں ترکیہ کے بارے میں غلط معلومات اور بے بنیاد الزامات  کی مذمت کی ہے۔

محکمہ خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے شائع کی گئی 2022 کی انسانی حقوق کی رپورٹ پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے، "گزشتہ سالوں کی طرح، رپورٹ میں ہمارے ملک کے  بارے میں بلا کسی بنیاد کے ، غلط معلومات،  من گھڑت الزامات اور جانبدارانہ تبصرے شامل ہیں۔ ہم ان  سب کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں یکسر مسترد کرتے ہیں۔”

وزارت خارجہ کے بیان میں، "ہمارے ملک اور ہمارے خطے کی سلامتی کے لیے، دہشت گرد تنظیموں، خاص طور پر PKK/PYD/YPG،  فیتو  دہشت گرد تنظیم، داعش  اور DHKP-C کے خلاف ہماری جنگ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام  کے دائرہ کار میں  مصمم طریقے سے جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، "ہم عوام کی توجہ دلاتے ہیں کہ یہ رپورٹ ایک ایسے ملک کی طرف سے تیار کی گئی ہے جو PKK/PYD/YPG اور FETO جیسی  دہشت گرد تنظیموں کی  کاروائیوں پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئےہے اور یہاں تک کہ اس کی ان کے ساتھ شراکت داری قائم ہے۔ ہم امریکہ کو  اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر  توجہ دینے  کی دعوت دیتے ہیں۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں