ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردان، مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی

 پشاور: مردان اسپورٹس کمپلیکس میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ اور کچلنے کے باعث کئی شہری زخمی ہوگئے۔

شہریوں نے مردان نوشہرہ روڈ کو بند کر دیا جبکہ پولیس اور اسپورٹس کمپلیکس گیٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔ عوام کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی۔

لاٹھی چارج اور فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی شہری زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 5 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں