ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیروز خان نے نجی معلومات لیک کرنے پر ساتھی فنکاروں سے معافی مانگ لی

  کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان نے جنوری میں اپنے ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات لیک کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل معافی نامہ شیئر کیا اور بتایا کہ 17 جنوری 2023 کو ہتک عزت کا ایک قانونی نوٹس (میری سابق قانونی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا) میرے انسٹاگرام سے پوسٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میری غفلت سے مذکورہ پوسٹ میں فنکاروں کے فون نمبر بھی شامل رہ گئے اور جیسے ہی مجھے احساس ہوا میں نے اس پوسٹ کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ خود ایک اداکار کی حیثیت سے وہ پرائیویسی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کسی کا سکون برباد ہو، اگر ان کسی ساتھی کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں اس کے لئے بہت افسوس ہے۔

فیروز نے اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور اعلان کیا کہ ان کے درمیان تمام معاملات حل ہوگئے ہیں۔

 

 

 

 

A post shared by Feroze Khan Abu Sultan 🇵🇰 (@ferozekhan)

اداکار منیب بٹ  نے بھی اب فیروز کے خلاف تمام الزامات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، منیب نے دعویٰ کیا کہ پرائیویسی لیک ایک غلطی تھی اور فیروز نے کبھی بھی اپنے ساتھیوں کو کوئی تکلیف یا ذہنی پریشانی دینے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں