صدر رجب طیب ایردوان نے اوزدیمر بائراکتار نیشنل ٹیکنالوجی سنٹر میں بائراکتار کزل ایلما ڈراون اور بائراکتار ٹی بی تھری مسلح ڈراونز کے سامنے یادگاری تصاویر اتروائیں۔
ایردوان نے ان تصاویر کو سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا۔
صدر ایردوان نے استنبول میں واقع اوزدیمیر بائراکتار نیشنل ٹیکنالوجی سینٹر کا دورہ کیا اور تازہ ترین امور کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔
صدر ایردوان نے اپنی پوسٹ میں ترک پرچم کا ایموجی بھی استعمال کیا۔
