ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کی تنصیب سے متعلق روسی اقدامات ہماری نگاہ میں ہیں

امریکہ کے وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے منتظم برائے اسٹریٹجک اطلاعات جان کربی نے کہا ہے کہ ہم روس کی طرف سے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار کی تنصیب سے متعلقہ صورتحال پر بغورنگاہ رکھیں گے۔

جان کربی نے آن لائن پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن کے بیلاروس میں ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار نصب کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کربی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہم نے کوئی ایسا اشارہ نہیں دیکھا جس سے ظاہر ہو کہ ماسکو نے وسیع پیمانے کے تباہ کن اسلحے یا پھر جوہری اسلحے کو  استعمال کرنے  کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کربی نے کہا ہے کہ ہم صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور تاحال ہم نے ایسی کسی چیز کا مشاہدہ نہیں کیا جو ہماری، جوہری جارحیت سے متعلقہ، حکمت عملی میں تبدیلی کا سبب بن سکے۔

کربی نے اسرائیل میں سیاسی بحران کا سبب بننے والے "عدالتی اصلاحات پلان "کی پیدا کردہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہم حالات کو نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں اور فریقین سے مفاہمت کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر جوبائڈن نے بھی اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ ملاقات میں نہایت  واضح الفاظ میں اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جمہوری نظام  میں بنیادی تبدیلی، بنیادی مفاہمت کی ضرورت پیدا کرتی ہے۔

کربی کے مطابق، بائڈن  نے کہا ہے کہ ہمیں  اسرائیل میں کسی خانہ جنگی کا خدشہ نہیں ہے۔

سائبر جنگ کے شعبے میں  روس اور ایران کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ارادے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کربی نے کہا ہے کہ یہ خبریں تشویشناک ہیں۔ حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون تقویت پا رہا ہے ۔ ہم، سائبر تعاون سے متعلقہ پیش رفتوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

شام میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حمایت کے حامل ملیشیا گروپوں کے حملوں کے بارے میں  کربی نے کہا ہے کہ حالیہ 36 گھنٹوں میں کوئی حملہ نہیں ہوا۔ شام میں امریکی موجودگی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہم  دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں