ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مادھوری کیخلاف توہین آمیز تبصرہ، جیا بچن اور ارمیلا ماٹونڈکر کی شدید مذمت

 ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے بگ بینگ تھیوری سیزن 2 میں اداکار کنال نیر کی جانب سے سے مادھوری دکشٹ کیخلاف توہین آمیز ریمارکس کی شدید ترین مذمت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو ایک بیان میں جیا بچن کا کہنا تھا ’کیا یہ آدمی (کنال نیر) پاگل ہے؟ بڑی گندی زبان ہے، اسے ایک پاگل خانے بھیجنا چاہئے، اس کی فیملی سے پوچھنا چاہئے کہ وہ اس تبصرے کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔

بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ میں نے پوری قسط نہیں دیکھی اس لئے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتی لیکن اگر یہ سچ ہے تو بہت گھٹیا حرکت ہے، کیا واقعی ان کو لگتا ہے کہ اس کو مزاح کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پروگرام میں مادھوری اور ایشوریا کی تضحیک پرنیٹ فلکس کو نوٹس

تنازعہ کی وجہ وہ قسط ہے جس میں کنال اور جم پارسن بھارتی اداکارہ مادھوری دکشٹ اور ایشوریہ رائے کے درمیان موازنہ کرتے ہیں۔

قسط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنال نیر کہتے ہیں کہ ایشوریہ رائے ایک دیوی ہے جبکہ مادھوری دکشٹ اس کے مقابلے میں ایک ’کوڑھ زدہ طوائف‘ ہے۔

نیٹ فلکس کو بگ بینگ تھیوری کا متنازعہ سیزن اپنی سروس سے ہٹانے کیلئے قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں