ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’عدلیہ الیکشن پر مداخلت نہ کرے‘: قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس میں سپریم کورٹ سے الیکشن کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قرار داد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان عدلیہ کی مقننہ میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے، ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے اور انتخابات سے متعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی تائید کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے، الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔

مزید پڑھیں: عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ ایوان سیاسی معاملات میں عدلیہ کی بے جا مداخلت کو سیاسی عدم استحکام کا باعث سمجھتا ہے، اعلی عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، الیکشن کمیشن کو اس کی صوابدید کے مطابق سازگار حالات میں الیکشن کا انعقاد کرانے دیا جائے کیونکہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

وزیر اطلاعات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں