English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیمرا کا پی بی اے سے سرچارج کا مطالبہ آرڈیننس کیخلاف ہے، سپریم کورٹ

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) کیخلاف پیمرا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیمرا کی پی بی اے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی درخواست خارج کردی۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت سالانہ فیس کی تاخیر سے اداٸیگی پر سرچارج لگانے اور وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے، پیمرا ریگولیشن کے تحت سرچارج کا مطالبہ 2002 کے آرڈیننس کے خلاف ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو اس طرح کے سرچارج وصول کرنے کا کوٸی اختیار نہیں ہے، ہاٸی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی کوٸی معقول وجہ نظر نہیں آٸی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے