English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نجی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا

القمر

 لاہور: ملک کی تیسری نجی ائیر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغازکردیا۔

ایئر سیال کی افتتاحی پروازلاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کے ہمراہ بدھ کی دوپہر جدہ روانہ ہوگئی۔ فضائی کمپنی کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پروازکے مسافروں کو رخصت کیا۔

افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے شرکت کی۔ چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائینگی،اگلے مرحلے میں کراچی،ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک کے لیے بھی پروازیں چلانے کا ارادہ ہے،اس وقت ایئر سیال کی پروازیں ایئر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں،جلد فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں جو کو شامل کیا جائے گا اور یورپی ممالک میں پابندی ہٹنے کے بعد ائیر سیال لندن اور مانچسٹر کے لیے بھی آپریشن شروع کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے