نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا کہ سائنسی اصولوں اور بنیادوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترکیہ کو آفات کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ تیار ملک بنانا ہے تاکہ ترکیہ آفات کا موثر طریقے سے جواب دے سکے۔
اوکتاے نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) کے زیر اہتمام زلزلہ ریسرچ ورچوئل کانفرنس کو ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں فروری میں لگاتار بڑے زلزلے جنہیں صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے کے بعد بڑی تعداد میں آفٹر شاکس سے بھی تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی آفت سے نبٹنے کے لیے ہمیں سائنس کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK کو سائنسی میدان میں متحرک کرنے والے علمبردارادارے کی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کی قیادت میں قائم کردہ ترکیہ نیشنل رسک شیلڈ” ماڈل کی بنیاد رکھنے کے لیے ریسرچ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نائب صدر اوکتاے نے کہا کہ جہاں ایک طرف زلزلہ زدہ علاقے میں فیلڈ ریسرچ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف وہ سماجی علوم کے جہتوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سائنسی اصولوں اور بنیادوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترکیہ کو آفات کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ تیار ملک بنانا ہے تاکہ ترکیہ آفات کا موثر طریقے سے جواب دے سکے۔
