ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امینے ایردوان کی نیویارک میں آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر  صاحبہ  غفاروا سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ خاتون اول ایمنے ایردوان نے 30 مارچ کو بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے  موقع پر نیو یارک میں   آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی  اسپیکر  صاحبہ  غفاروا سے ملاقات کی ہے۔

ترکش ہاوس  میں غفاروا کے ساتھ  امینے ایردوان   کی ملاقات میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  بھی موجود تھے۔

اس  ملاقات  سے  متعلق  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام  جاری کرتے ہوئے امینے  ایردوان    نے کہا کہ  ہم نے زیرو ویسٹ کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے ہیں ، ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ماحولیاتی مسائل دنیا کے تمام ممالک کی ذمہ داری ہیں اور موسمیاتی بحران کے خلاف ہمیں مشترکہ جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 2022 کو "زیرو ویسٹ” کی قرارداد منظور کی جس میں ترکیہ  کو مرکزی کردار ادا کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اس فیصلے کے ساتھ ہی 30 مارچ کو ’’بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں