ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار

  کراچی: پریڈی پولیس نے صدر موبائل مارکیٹ میں قائم موبائل فون شاپ سے 35 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز لوٹنے کی واردات میں ملوث افغان گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے مقام سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 رکنی افغان گروہ کو ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور تفیتش کے دوران خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت جلال اور سلطان کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جو اورنگی ٹاؤن سے چھینی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں سے موبائل فون شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں