English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملالہ یوسفزئی کو اپنے شوہر عصر ملک کی کیا بات پسند ہے؟

القمر

لاس اینجلس: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ انہیں اپنے شوہر عصر ملک کی کیا بات پسند ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر ملالہ نے لکھا کہ انہیں اپنے شوہر عصر ملک کی سب سے زیادہ پسند چیز یہ ہے کہ وہ اسے فکر انگیز تحفے دیتے ہیں۔

25 سالہ ملالہ نے بتایا کہ لاس اینجلس میں ان کے دورے کیلئے عصر ملک نے انہیں کسٹم پینٹڈ جوتے تحفے میں دیے ہیں۔

انہوں نے جوتوں کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اس پر روایتی ٹرک والے ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے نیلی قمیض، جینز اور کوٹ پہنے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

عصر ملک اور ملالہ یوسفزئی نومبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے