English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

القمر

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

احمد رضا میر پاکستان کے نامور نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز ’انسپیکٹر جمشید‘ پر بننے فلم سے اسکرین پر جلوہ گو ہوں گے۔ احد آخری مرتبہ نیٹ فلکس پر غیر ملکی فلم Resident Evil سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے نظر آئے تھے۔

’انسپکٹر جمشید‘ سیریز پر مبنی اس فلم میں احد رضا میر کے علاوہ عمیر رانا، انوشے عباسی بھی شامل ہوں گے۔ اس فلم ہدایتکاری کے فرائض فہد نور سرانجام دیں گے جبکہ اسے کریٹرز ون نے پروڈیوس کیا ہے۔

یاد رہے کہ احد رضا میر اور ان کی اہلیہ سجل علی کی علیحدگی کی خبریں پچھلے کئی دنوں سے گردش کر رہی ہیں تاہم اب تک ان کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

علیحدگی کی خبروں کے بعد سے اداکار احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے