English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اور عمان کی اپنے شہریوں کو تنزانیہ اور استوائی گنی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

القمر

سعودی عرب  اور عمان  نے ماربرگ وائرس کا مشاہدہ ہونے والے افریقی ممالک تنزانیہ اوراستوائی گنی  کا سفر کرنے کے حوالے سے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

سعودی صحت عامہ  ادارے نے   تنزانیہ  اور استوائی گنی  میں  ماربرگ  وائرس وبا کامشاہدہ ہونے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

ایجنسی نے سعودی عرب کے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان ممالک کا سفر نہ کریں جب تک کہ ماربرگ وائرس کی وبا قابو میں نہ آجائے۔

ادارے نے تنزانیہ اور استوائی گنی میں  سعودی شہریوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ممالک میں صحت کے حکام کے انتباہات پر عمل کریں۔

عمان کی وزارت صحت نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مجبوری نہ ہونے تک  تنزانیہ اور استوائی گنی کا سفر نہ کریں ۔

ماربرگ کیس کا پہلی بار استوائی گنی میں 14 فروری کو پتہ چلا تھا  تو ۔ تنزانیہ نے 21 مارچ کو ماربرگ وائرس کے اپنے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔

ج0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے