English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل ہائی وے پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک حادثہ، میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق

القمر

کراچی: نیشنل ہائی وے سیسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں میاں اور بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے لنک روڈ سیسی ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے اندرون سندھ جانے والی مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے وین کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا جس کے باعث اس میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر مسافر وین میں پھنسی ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو سخت جدوجہد کے بعد باہر نکال کر جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ حنا اس کے شوہر 45 سالہ شاہد اور 60 سالہ فاروق گل کے ناموں سے کی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے نصف درجن سے زائد مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس حوالے سے اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے