English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوروں کی حتمی فہرست جاری کردی

القمر

صدر کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست کے حوالے سے سپریم الیکشن کونسل (YSK) کا فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق، کمال کلیچ دار اولو ۔ محرم اِنجے،رجب طیب ایردوان اور سینان اوگان امیدوار بننے کے لیے اہل  قرار دے دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 28 مارچ کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست پر اعتراضات کا جائزہ لے کر مسترد کر دیا گیا۔

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اتوار 14 مئی 2023 کو منعقد  ہوں گے۔

اگر صدارتی انتخابات د  وسرے  تک جاری رہتے ہیں تو  دوسرے مرحلے کے انتخابات   اتوار، 28 مئی 2023 کو منعقد  ہوں گے۔

صدارتی امیدوار کو منتخب ہونے کے لیے درست ووٹوں کی مطلق اکثریت (کم از کم 50 فیصد + 1 ووٹ) حاصل کرنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے