ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلہ ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمارا عزم نہیں چھین سکتا: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "زلزلہ ہماری عمارتیں توڑ سکتا ہے، ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمیں ہمارے یقین سے محروم نہیں کر سکتا۔ ترکیہ کی سوسالہ تعمیر کے لئے ہمارے عزم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا”۔

صدر ایردوان نے کل ضلع الازیع میں  رہائشی مکانات کے سنگ بنیاد اور سماجی مکانات کو مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں الازیع میں 79 بلین لیرا کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ہم نے سٹی ہسپتالوں سے لے کر شاہراہوں تک، بیراجوں سے لے کر قدرتی گیس تک ہر شعبے میں ایسی شاندار خدمات پیش کی ہیں کہ جن کی مثال اس ضلعے کی تارِیخ میں کہیں  نہیں ملتی”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ زلزلہ ہماری عمارتیں مسمار کر سکتا ہے ہماری جانیں لے سکتا ہے لیکن ہمارا عزم نہیں لے سکتا۔ کوئی بھی چیز ترکیہ کی سو سالہ تعمیر کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں