

ویب ڈیسک: نیتا مکیشن امبانی کلچرل سینٹر میں رقص کی پرفارمنس کے دوران نامور امریکی ماڈل گگی حدید کو اٹھانے پر بھارتی اداکار ورون دھون کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
این ایم اے سی سی فیسٹیول کا دوسرا روز بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ستاروں سے جگمگاتا رہا جس میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، ورون دھون، ٹام ہالینڈ اور گگی حدید بھی موجود تھیں۔
varun dhawan gigi hadid, are you kidding me? pic.twitter.com/2tAyMFMpCg
— Annesha (@ApnaaVarun) April 2, 2023
’پٹھان‘ کے مشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر پرفارمنس کے دوران ورون دھون نے گگی حدید کو اسٹیج پر بلایا اور پھر انہیں ہاتھوں پر اٹھالیا۔
I guess today you woke up and decided to be woke. So lemme burst ur bubble and tell u it was planned for her to be on stage so find a new Twitter cause to vent about rather then going out and doing something about things . Good morning 🙏 https://t.co/9O7Hg43y0S
— VarunDhawan (@Varun_dvn) April 2, 2023
سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے اس لمحے کو انجوائے کیا لیکن کچھ لوگوں نے ورون دھون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اداکار کو ماڈل کو اٹھانے سے قبل ان کی اجازت لینی چاہئے تھے۔
ورون دھون نے ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ سب پرفارمنس پلان کے مطابق تھی اور اس میں گگی حدید کی اجازت بھی شامل تھی۔
دوسری طرف امریکی ماڈل گگی حدید نے انسٹا گرام پر دھون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ماڈل کا بالی وڈ میں آنے کا خواب پورا کیا ہے۔