ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی ایکشن تھرلر فلم ’دادل‘ کا ٹریلر جاری

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اور اداکار محسن عباس حیدر کی فلم ’دادل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ  کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکارہ سونیا حسین نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ محسن عباس حیدر پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔

ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی جو عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا حسین اپنی نئی فلم ’دادل‘ میں لیاری کی باکسر کا کردار ادا کریں گی

فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر اور سونیا حسین سمیت شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں