ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجے دیو گن کو اپنی 54 ویں سالگرہ پر مداحوں سے ملنا مہنگا پڑ گیا

 ممبئی: بالی وڈ کے ایکشن اسٹار اجے دیو گن کو اپنی 54 ویں سالگرہ پر مداحوں سے ملنا مہنگا پڑ گیا، ایک مداح کا ہاتھ جھڑکنے پر اداکار کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ 

اداکار کے ذاتی فوٹوگرافر وریندر چاؤلہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے اجے مداحوں کے ساتھ اپنے گھر کے باہر ملاقات کررہے ہیں۔

اس موقع پر ایک مداح نے اداکار کا ہاتھ ان کی اجازت کے بغیر پکڑ لیا، مداح کی حرکت اجے دیو گن کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مداح کے ہاتھ کو دور کردیا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں کو یہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکار کو ’مغرور‘ کہہ کران کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔

اجے دیو گن کی نئی فلم ’بھولا‘ باکس آفس پر بہترین بزنس کررہی ہے، فلم میں تبو، سنجے مشرا اور دیگر اداکار بھی موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں