ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک کی زندگی پر ڈاکیومینٹری 24 اپریل کو ریلیز ہو گی

 نیویارک: امریکا کے ٹیک آئیکون اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر ڈاکیومینٹری ریلیز کیلئے تیار ہے۔ 

وائس میڈیا نامی ادارے نے آٹھ دستاویزی فلموں کیلئے معاہدہ کیا ہے اور اس سلسلے کی پہلی ڈاکیومینٹری ’دی کلٹ آف ایلون‘ کے نام سے جاری کی جائے گی۔

’دی کلٹ آف ایلون‘ کو 24 اپریل کو لانچ کیا جائے گا اور اس میں ایلون مسک کے ٹیسلا کامیابی سے دنیا کے امیرترن اور پراثر ترین شخصیت بننے کے حالات کا احاطہ کیا جائے گا۔

دستاویزی فلم میں دکھایا جائے گا کہ ایلون نے اپنی مشہوری کو کس طرح استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے نوجوانوں پر اثرات ڈالنے کیلئے استعمال کیا۔

ایلون مسک سوشل میڈیا پر نہایت سرگرم نظر آتے ہیں اور مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر ان کی تبصروں کو شہ سرخیاں ملتی رہتی ہیں۔

امریکی ٹائیکون کی زندگی پر صرف یہ ایک ڈاکیومینٹری نہیں ہے جس پر کام ہورہا ہے بلکہ آسکر ایوارڈ یافتہ ایلکس گبنے بھی ایلون پر ایک دستاویزی فلم بنارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں