ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پررہے گی، عالمی بینک

 اسلام آباد: عالمی بینک نے رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف 0.4 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا جبکہ جون تک مہنگائی  کی شرح  29.5 فیصد کی بلند سطح پر برقرار رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ 

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں معاشی بحران پر قابو پانے کیلیے پائیدار اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سست معاشی شرح نمواور مہنگائی کی بلند شرح کا سامنا ہے، موجودہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ  توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ رپورٹ میں  سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ اعتماد کا فقدان، درآمدات پر پابندیاں، سیلاب کی  وجہ سے ہونے والی تباہی  کو قرار دیا گیا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ کی غیر رسمی حد مقرر کرنے سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی، سخت عالمی شرائط کی وجہ سے پاکستان کو سرمائے تک رسائی میں کمی  کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کی تکمیل میں تاخیر  کے ساتھ ساتھ  قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کا بھی سامنا ہے۔ رپورٹ میں  مزید کہا گیا ہے کہ سخت مالی پالیسی اختیار کرنے میں تاخیرکردی گئی ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں