جمہوریہ کونگو میں کشتی ڈوب گئی،6 افراد ہلاک 64 لا پتہ

جمہوریہ کونگو کی جھیل کیوو میں ایک کشتی ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک اور 64 لا پتہ ہو گئے۔

بتایا گیا ہےکہ اس کشتی پر ڈیڑھ سو  افراد سوار تھے جس میں سے چھ افراد ہلاک اور 64  لا پتہ ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی گوما نامی شہرجارہی تھی ،جس پر سوار اسی افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افرادکی تلاش جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں