ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے خطے میں جاری جنگی مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی KCNA  کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں سے صورتحال  جوہری جنگ کے دہانے کی طرف جا رہی ہے یہ مشترکہ مشقیں جارحانہ اقدام ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی مشقوں سے جزیرہ نما کوریا میں حالات دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا شمالی کوریا کے خلاف پاگل پن ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا۔

 شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ جزیرہ نما کوریا پر منڈلاتے جوہری جنگ کے بادلوں کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر کردار ادا کرے۔

یاد رہے کہ  جنوبی کوریا اور امریکہ  نے شمالی کوریا کی دھمکیوں کے خلاف فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے  مشترکہ فضائی مشقیں شروع کی تھیں جن میں B-52H بمبار طیارہ بھی استعمال کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں