ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قتل کی دھمکی، سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں کے جمع ہونے پر پابندی

 ممبئی: قتل کی دھمکی ملنے کے بعد بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر مداحوں اور سیاحوں کے جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی طرف سے دبنگ خان کو قتل کرنے کی ای میل کی گئی تھی جس کے بعد ممبئی میں اداکار کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اداکار کے مداحوں اور سیاحوں کو گھر کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور روہت نامی شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے اداکار کی حفاظت کیلئے دو اسسٹنٹ پولیس انسپیکٹروں سمیت آٹھ سے دس کانسٹیبلوں کو گھر کے باہر تعینات کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں