English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر رجب طیب ایردوان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے فون پر بات چیت

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے فون پر بات چیت کی۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کی  جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت کے دوران ترکیہ ایران تعلقات اور مسجد الاقصی پر اسرائیل کے حملوں سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران صدر ایردوان نے فلسطین میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے غیر انسانی حملوں بالخصوص مسجد الاقصیٰ کے خلاف عالم اسلام کو متحد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تشدد کے نئے سرپل کو روکنے کے لیے عقل کو غالب ہونا چاہیے، ایردوان نے کہا کہ تمام فریقین کو عقل سلیم سے  اقدامات کرنا فائدہ مند ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ  سمیت بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ موقف یورپ کے مختلف شہروں میں بالخصوص ترک سفارت خانوں کے سامنےقرآن کریم کو شہید کرنے  والی کاروائیوں کے خلاف بھی اپنانا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے