English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شرمین عبید چنائے کیلئے بڑا اعزاز، ہالی وڈ کی نئی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی

القمر

لاس اینجلس: پاکستان شوبز انڈسٹری کیلئے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی مشہور سیریز ’اسٹار وارز‘ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی۔ 

کافی مہینوں سے یہ اطلاعات تھیں کہ مس مارویل کی فلمساز عبید چنائے اسٹار وارز فرنچائز کی نئی فلم کو ڈائریکٹ کریں گی۔

اسٹار وارز کے اسکرپٹ رائٹروں ڈیمن لنڈولف اور برٹ گبسن کے جانے کے بعد اسٹار وارز فلم کے پروجیکٹ پر سوالیہ نشان بن گیا تھا۔

اب ہالی وڈ فرنچائز کی طرف سے باضابطہ اعلان کے مطابق شرمین عبید چنائے نہ صرف اسٹار وارز کی ایک نئی فلم ڈائریکٹ کریں گی بلکہ وہ 2019 کی فلم ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ کے سیکوئیل کو بھی ہدایت کاری دیں گی۔

آفیشل اعلان کے بعد شرمین عبید چنائے نہ صرف اسٹار وارز کو ڈائریکشن دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں بلکہ وہ پہلی غیر انگریز فلمساز بھی ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے