English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ بل واپس کرنے پر وزیراعظم کی صدر پر تنقید

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ بل واپس بھیجنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سجاجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدرمملکت کے عمل نے ثابت کردیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کےطور پر کام کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی عمران نیازی کے لیے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کررہے ہیں اور اس کے بعد سپریم کورٹ بل بھی واپس بھیج دینا افسوسناک بات ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے طرز عمل سے انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے طور پر کام کرتے ہوئے عہدہ صدارت کی توہین کی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کے نزدیک آئین اور اپنے دفتر کے مطالبات سے زیادہ عمران نیازی اہمیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے