English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این پی نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

القمر

 پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ 

مرکزی ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد جسٹس اطہر من اللہ سمیت چار ججز کے اختلافی نوٹ آ چکے ہیں، ان چار ججز کے اختلافی نوٹ نے ثابت کردیا ہے کہ چیف جسٹس غیر جانبدار اور آئین و قانون کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے