English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہورمیں ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل کوہی لوٹ لیا

القمر

لاہور: گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار پولیس کانسٹیبل سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ 

اس حوالے سے درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس کانسٹیبل اور اس کے دوست سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور نقدی چھینی۔ ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل محمد جاوید اپنے دوست آفتاب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 17 ہزار مالیت کی نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے، تھانہ گجر پورہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے