English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں یکے بعد دیگرے تین افراد کو قتل کردیا گیا

القمر

اسلام آباد میں یکے بعد دیگرے تین افراد کو تین مختلف واقعات میں قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  تین تھانوں سنگجانی، ترنول اور نون کے علاقے میں ایک ایک شہری کو قتل کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں،  تھانہ سنگجانی کے علاقے میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ہونے ولی فائرنگ میں محمد مسکین نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

قتل کا دوسرا واقعہ تھانہ ترنول کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر چھریاں چل گئیں جس میں چھریوں کے وار سے غزن خان می شہری جان کی بازی ہار گیا۔

تیسرا واقعہ تھانہ نون کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے