ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کا ایک اور باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔ سینئر اداکار، پروڈیوسر اور تخلیق کار طارق جمیل پراچہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

پاکستان ٹیلی وژن میں بطور سیٹ ڈیزائنر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے اور پھر بہترین اداکار اور کامیاب پروڈیوسر تک سفر طے کرنے والے اپنی امثال آپ طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

actor tariq paracha died 1actor tariq paracha died 1

 

بطور پروڈیوسر ڈرامہ آنچ سے شہرت حاصل کرنے والے طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر عمران اسلم نے دی جس کے بعد اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی تصدیق کی۔

طارق جمیل پراچہ نے اڑان، دل مومن، محبت چھوڑ دی، پیار نام کا دیا اور سات پردوں جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم نے شوبز کا جو بھی شعبہ اپنایا، کامیابیاں سمیٹیں۔

actor tariq paracha diedactor tariq paracha died

سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر سنتے ہی معروف اداکاروں اور اداکاراؤں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے طارق جمیل پراچہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں