ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوابی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ میں تین افراد جاں بحق

صوابی: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق صوابی کے علاقے شیخ جانہ میں دو فریقین کے درمیان بات چیت کے دوران کشیدگی ہوئی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا۔

اسی دوران ایک فریق کی جانب سے دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متاثرہ فریق کی جوابی فائرنگ سے بھی مخالف گروہ کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ مرنے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں