ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت: ترکیہ کے ساتھ آٹھواں سیاسی مشاورتی اجلاس

ترکیہ اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت کا 8 واں مرحلہ ترکیہ کےنائب وزیر خارجہ  براق آق پنار کی شرکت سے طے پایا۔

کویت خبر رساں ایجنسی KUNA کے مطابق نائب وزیر خارجہ آق پنار نے اپنے وفد کے ہمراہ دارالحکومت کویت  میں وزارت خارجہ دفتر میں نائب وزیر خارجہ منصور عیاد العتیبی کی زیرِ قیادت کویتی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

آٹھویں ترکیہ۔ کویت سیاسی مشاورت اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک دوستی اور  باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفتوں پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں