ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے پہلے مقامی  اور قومی مشاہداتی سیٹلائٹ IMECE کے لانچ آپریشن میں تاخیر

اطلاع ملی ہے کہ  سب میٹر ریزولوشن کے ساتھ ترکیہ کے پہلے مقامی  اور قومی مشاہداتی سیٹلائٹ IMECE کے لانچ آپریشن میں ایک بار پھر تاخیر  ہوگئی ہے۔

TÜBİTAK (ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل) کی طرف سے دیے گئے بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ  SpaceX کمپنی، جو فالکن 9 راکٹ کے آپریشن کی ذمہ دار ہے اور  جو IMECE سیٹلائٹ کو اس کے مدار میں لے جائے گی، نے آج لانچ کرننے کے عمل کے ممکن نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لانچ جسے 14 اپریل بروز جمعہ 09.48 پر کیا جانا تھا  کو بعد میں کسی وقت لانچ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسپیس ایکس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا کہ اضافی وقت ٹیموں کو پری لانچ چیک مکمل کرنے اور موسمی حالات کے بہتر ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔  

لانچ، جو کل صبح ہونے کا منصوبہ تھا، ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اسپیس ایکس کے بیان میں کہا گیا کہ موسمی حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہی اس کے لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

IMECE سیٹلائٹ کو 21 فروری کو امریکہ  میں وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس پر روانہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں