ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے، پرویز الہیٰ

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے۔

پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ توہین عدالت کا مجرم کسی صورت بھی معافی کا مستحق نہیں ہے، شہباز شریف نے توہین عدالت کے ساتھ سپریم کورٹ کی حکم عدولی بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار الیاس تنولی کو توہین عدالت پر عہدے سے ہٹا کر نااہل قرار دیا گیا اور اب شہباز شریف کی بھی باری ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پر شہباز شریف نااہل جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے پر جیل جاسکتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے ملک کی معاشی صورت حال پر کہا کہ اسحاق ڈار ملک ڈیفالٹ کرنے کے مشن پر آئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ روز بہ روز پاکستان کی معاشی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں