English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں خوش قسمت پاکستانی کے دس لاکھ ڈالرنکل آئے

القمر

 دبئی: ڈیوٹی فری ڈرا میں خوش قسمت پاکستانی کے دس لاکھ ڈالرنکل آئے اور اس کی زندگی بدل گئی۔ 

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں بحرین میں مقیم  بیالیس سالہ پاکستانی عبدالاحد کے دس لاکھ ڈالر نکل آئے۔

عبدالاحد  گذشتہ پانچ برس سے بحرین  میں مقیم ہیں اور ایک ریسٹورنٹ چلارہے ہیں۔ انہوں نے ایک سال پہلے دبئی ڈیوٹی فری کے ٹکٹ خریدنے شروع کیے  تھے۔ 3  اپریل کو انہوں نے دبئی ڈیوٹی فری کی ملینیئم ملینیئر سیریز 420  کا ٹکٹ  نمبر 1890  آن لائن خریدا تھا جس نے انہیں مالدار کردیا۔

عبدالاحد کے مطابق ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اچانک انہیں ایک فون کال آئے گی اور ان کی  زندگی بدل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی ڈیوٹی فری سے فون کرکے جب بتایا گیا کہ ان کی دس لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے تو خاصی دیر تک انہیں یقین نہیں آیا۔ انہوں  نے زندگی بدل دینے کے لیے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کیا۔

عبدالاحد  دبئی ڈیوٹی فری  ڈرا کے آغاز  سے اب  تک دس لاکھ ڈالر کا انعام جیتنے والے 24 ویں پاکستانی ہیں۔

عبدالاحد کے علاوہ  66 سالہ سعودی عرب کے شہری سلیم پر بھی قسمت کی دیوی مہربان  ہوئی اور انہیں بیٹھے بٹھائے دولت مند بناگئی۔ دوسرے ڈرا میں دس لاکھ ڈالر کا انعام سعودی شہری کے ٹکٹ نمبر 3516 پر نکلا  جو انہوں نے 27 مارچ کو آن لائن خریدا تھا۔

سلیم  سات سال سے  دبئی ڈیوٹی فری پروموشن کے ٹکٹ خرید رہے ہیں اور بالآخر وہ 419 ویں  قرعہ اندازی میں  دس لاکھ ڈالر جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے