English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی

القمر

  کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملک کے مجوعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 17 کرو ڑ ڈالرز کی کمی سے 4 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 17 کروڑ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے