English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سے زرداری اور بلاول کی ملاقات، قانونی اور آئینی اقدامات کرنے پر اتفاق

القمر

 اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی۔

تینوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: آٹھ رکنی بینچ نے ’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ‘ پر عمل در آمد روک دیا

اس ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران جماعتوں نے ’عدالتی اصلاحات بل‘ پر تاحکم ثانی عمل روکنے کا حکم مسترد کردیا

ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام قانونی اور آئینی اقدامات کر نے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے