English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف نے شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

القمر

ریاض: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور اُن کی صاحبزادی سمیت دیگر کو شاہی خاندان کی جانب سے آخری عشرے میں شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی۔

نواز شریف لندن سے سعودی عرب جبکہ مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد پاکستان سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے۔

نواز شریف، مریم نواز سمیت اُن کے ساتھ شریک دیگر افراد نے شاہی پروٹوکول کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔

اس کے علاوہ ایک روز قبل نائیجیریا کے صدر نے شاہی پروٹوکول میں عمرہ ادا کیا جبکہ برونائی کے سلطان حسنال بلکیہ  نے ایک روز قبل روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے