English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین گنڈا پور راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے

القمر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھکر میں درج مقدمے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر کے انہیں بھکر پولیس کے حوالے کردیا۔

بھکر پولیس نے علی امین گنڈا پور کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ جس پر ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے راہداری ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کی درخواست کو منظور کر کے پی ٹی آئی رہنما کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی دونوں راہداری ضمانتیں خارج کیں اور سیشن جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا، بھکر پولیس نے علی امین گنڈا پوری کی حوالگی کی درخواست دے رکھی ہے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی علی امین گنڈا پوری کی حوالگی روک رکھی ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس کو حوالگی روک دی تھی ۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی دوسرے صوبوں کی پولیس کو حوالگی روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانچ مقدمات ہوں یا پچاس ، بھکر کی پولیس یہاں آکر کیوں تفتیش نہیں کر سکتی، یہ کوئی قدغن نہیں کہ دوسرے صوبے کی پولیس یہاں زیر حراست ہونے کے دوران تفتیش نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس کو حوالگی روکتے ہوئے سیشن جج کا پہلے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ سیشن کورٹ علی امین گنڈا پور کو سن کر فیصلہ کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست زیر التوا تصور ہو گی ، سیشن جج اگر علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کرتے ہیں تب بھی بھکر پولیس کو حوالگی نہیں ہو گی ، سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف دوبارہ ہائی کورٹ سنے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے